راجستھان اعلیٰ تعلیم کے شعبے تیزی سے ترقی کر رہا ہے:گہلوت

جے پور، فروری ۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ریاست کو ایک سرکردہ ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔مسٹر گہلوت نے وردھمان مہاویر اوپن یونیورسٹی، کوٹا کی کانووکیشن تقریب میں اپنے آن لائن خطاب میں کہا کہ ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے لیے بہتر مواقع دستیاب ہیں۔ ہمارے طلباء میڈیکل، ٹیکنیکل، زراعت، مویشی پروری، قانون، صحافت، آیوروید، پولیس سیکورٹی وغیرہ موضوعات سے متعلق یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر کے ملک اور دنیا میں نام کما رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے اب ریاست کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دوسری ریاستوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یونیورسٹیوں میں تحقیقی کام کی حوصلہ افزائی کی جائے، ہماری یونیورسٹیاں عالمی معیار کی بنیں اور ان کے ذریعے بہترین انسانی وسائل تیار ہوں۔ معذور افراد کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اس سال کے ریاستی بجٹ میں ہم نے بابا آمٹے کے نام پر ایک یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی کوشش ہوگی کہ چانسلر کے ساتھ مشورہ کرکے اس یونیورسٹی کے ذریعے کوٹا کے وردھمان مہاویر اوپن یونیورسٹی کی طرز پر ایسے کورسز شروع کئے جائیں جن سے معذور افراد کو آسانی سے تعلیم کے مواقع مل سکیں۔کانووکیشن کے دوران ڈپلومہ، انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں اور سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

Related Articles