ایس پی۔ بی ایس پی نےعوام کی ترقی کی توقعات کو ہی محدود کردیا تھا:مودی

بارہ بنکی:فروری۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کو ہدف تنقید بناتےہوئے کہا کہ ان پارٹیوں نے اپنے میعاد کار میں لوگوں کے ترقی کی توقعات کو ہی محدود کردیا تھا اور انہیں چھوٹےچھوٹی ضرورت کے لئے ترسایا تھا۔ضلع بارہ بنکی کے رام سنیہی گھاٹ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا’پہلے بی ایس پی اور پھر ایس پی نے تو ترقی کی توقعات کو ہی محدود کردیا تھا۔ انہوں نے تو آپ کو چھوٹی چھوٹی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے بھی ترسایا تھا۔انہوں نے کہا یاد رہے اترپردیش میں جاری یہ انتخابات یو پی کی ترقی کے ساتھ ہی ملک کی ترقی کے لئے بھی اتنے ہی اہم ہیں۔یوپی کے لوگوں کو ترقی ہندوستان کی ترقی کو رفتار دے گا۔ یوپی کے لوگوں کی قوت ہندوستان کے قوت کو بڑھاتا ہے۔اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ خاندانی لوگ چاہتے ہیں کہ غریب ہمیشہ ان کا پیر چھوئے،ان کے ارد گرد گھومتا رہے۔ ہم غریب کی فکر کرتے ہوئے ان کی زندگی میں مشکلیں کم کرنے کا کام کررہے ہیں اور اس لئے آج یوپی کا غریب بی جے پی کے ساتھ کھڑا ہےاور غریبوں کا بی جے پی کا تئیں یہ پیار دیکھ کر یہ لوگ حواس باختہ ہیں اور یوپی کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی کی جیت کا جھنڈا یوپی کے غریبوں نے خود اٹھا لیا ہے۔وزیر اعظم کے آج کے خطاب کے مرکز میں خاتون، خاتون سیکورٹی اور ان کی حکومت کی ملنے والی اسکیمات رہیں۔انہوں نے خواتین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کے قوت میں اضافے کے لئے ہماری دس کروڑ بہن بیٹوں کا بہت بڑا کردار ہے۔جب ماوں بہنوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے تو ملک اور سماج کی قوت میں ہی اضافہ ہوتا ہے۔ ماوں بہنوں کے جن مسائل کو ان لوگوں نے چھوٹا سمجھا۔مودی نے انہیں چھوٹا نہیں سمجھا۔ ماؤں۔بہنوں کے مسائل کا حل مودی کی اولین ترجیح رہی ہے۔سرکاری اسکیمات کا سب سے زیادہ فائدہ دلت، پسماندہ اور مسلم سماج کی خواتین کو ملنے کا دعوی کرتے ہوئے مودی نے کہا گھر و اسکول میں بیت الخلاء ہو گیس کنکشن ہو بجلی۔ پانی کا کنکشن ہو۔حمل کے دوران ہزاروں روپئے کی سیدھی مدد ہو ایسے ہر کام ہم نے پورے من سے پوری لگن کے ساتھ کیا ہے ہم نے جتنی سہولیات دیں ہیں بلاتفریق مذہب و ذات کے دی ہیں۔ہماری بیٹوں کی سیکورٹی اور احترام میں اضافہ یہ ڈبل انجن کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے۔ اس لئے جب سال2014 میں ااپ نے ہمیں موقع دیا تو ہم نے اس کے لئے پوری ایمانداری سے کام کیا۔انہوں نے کہا ہم نے صرف پولیس میں ہی بیٹیوں کی شراکت نہیں بڑھائی ہے بلکہ سی آر پی ایف ، بی ایس ایف میں بھی بیٹوں کی شراکت داری کو توسیع دی ہے۔ آج بیٹیاں زیادہ سے زیادہ تعداد میں کمانڈر بن کر ملک اور سماج کو سیکورٹی فراہم کررہی ہیں۔مسلم خواتین اور ان کو درپیش مسائل کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے اپوزیش کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا اپنے ووٹ بینک کی وجہ سے ان لوگوں نے مسلم بیٹوں کی زندگی کی پہاڑ جیسے دقتوں کو نظر انداز کیا۔ یہ ہماری ہی حکومت ہے جس نے ان مسلم بہنوں کو تین طلاق سے نجات دلائی۔کسانوں بالخصوص چھوٹے کسانوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کراتے ہوئے مودی نے کہا’ ہماری حکومت چھوٹے کسانوں کی ضرورتوں ، ان کی توقعات کو دھیان میں رکھتے ہوئے کام کررہی ہے۔ ہمارے یہ کسان پھل سبزی اگاتے ہیں۔ مویشی پروری کا کام کرتے ہی۔ پی ایم کسان سمان ندھی سے ایسے کروڑوں چھوٹے کسانوں کی مدد ہورہی ہے۔انہوں نے کہا بی جے پی حکومت نے گنا کسانوں کے مسائل کے مستقل حل پر کام کررہی ہے۔ ہم نے چینی ملوں کی صحت کو تو بہتر کیا ہی ہے گنے سے ایتھنال پر بھی زور دیا ہے۔ یعنی جب گنا زیادہ ہوجائےتو وہ ضائع نہ ہو اس سے ایتھنال بنایا جائے۔مودی نے بارہ بنکی کے کسانوں کو ملے سرکاری اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بارہ بنکی میں ہم نے 5لاکھ سے زیادہ کسانوں کو اسکیمات سے نوازہ ہے۔ بغیر کسی دلال کے ہم نے سیدھے کسانوں کے کھاتوں میں 800کروڑ روپئے بھیجے ہیں۔گاوں کی ڈیجیٹل کنکٹی وٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہا’گاوں کی ڈیجیٹل کنکٹی وٹی اب ایک خواہش بھر نہیں ہے۔ بلکہ آج کی ضرورت ہے۔ براڈ بینڈ کنکٹی وٹی سے گاوں میں سہولیات ہی نہیں ملیں گی بلکہ یہ گاوں میں ہنر مند نوجوانوں کا ایک بڑا پول تیار کرنے میں بھی معاون ہوگی۔انہوں نے دیہی معیشت میں خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ’دیہی معیشت کا ایک بڑی بنیاد ہماری خاتون ہیں۔فائنانشیل انکلیوزن نے کنبوں میں خواتین کی معاشی فصلوں میں زیادہ شراکت داری کو یقینی بنایا ہے۔اپنی مدد آپ گروپ کے ذریعہ سے خواتین کی اس شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ریلی میں آئے لوگوں کے جوش و جذبہ کو سراہتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ جوش صرف بارہ بنکی اور اجودھیا تک محدود نہیں ہے۔اسی لئے میں آپ سے اپیل کرنے آیا ہوں کہ ڈبل انجن کا کام تیزی سے جاری رہے اس کے لئے آپ کو کمل کے نشان کا بٹن دبانا ہے اور اکثریت سے یوگی جی کو پھر سے لانا ہے۔

Related Articles