عوام کے سوالوں کا جواب دے یوگی حکومت: پرینکا
نئی دہلی ، ستمبر۔ اترپردیش کی انچارج کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام سے متعلق سوالات سے گریز کرتی ہے اور کبھی بھی عوام کے سوالات کا جواب نہیں دیتی۔اترپردیش میں مدت کار کے ساڑھے چار سال مکمل ہونے کے بعد جشن منانے کے ساتھ ہی اپنی حصولیابیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے مہم چلانے والی یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے بتانا چاہیے کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں وہ ناکام کیوں رہی ہے۔ محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا ، ’یوپی حکومت کو 4.5 سالوں میں عوام کے سوالوں کا جواب دینا چاہیے تھا ، لیکن نہیں۔ پھر جھوٹ ، جھوٹ اور صرف جھوٹ ، لاکھوں خالی آسامیوں پر نوکریاں دینے اور بھرتی لٹکانے ، یوپی حکومت کسانوں کو گنے ، گندم ، دھان ، آلو کی قیمت دینے ، بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے ، مہنگائی کو روکنے میں ناکام ہے۔