اکھلیش یادو کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

اٹاوہ:فروری۔اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے سیفئی تھانہ میں سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو کے خلاف مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ریٹرنگ افسر شرتی سنگھ نے پیر کو بتایا کہ ایس پی سربراہ کے خلاف آفیشیل آرڈر کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 130اور سی آر پی سی کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔الزام ہے کہ اکھلیش نے اتوار کو سیفئی کے ابھینو اسکول پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کے بعد پولیس اسٹیشن کے 200میٹر کے اندر ہی میڈیا سے مخاطب ہوئے تھے جو کہ انتخابی ضوابط کے خلاف ہے۔ایس پی سربراہ کے خلاف ایف آئی آر اتوار کی رات ایس ڈی ایم سیفئی جیوتسانا بندھو اور سرکل افسر وجئے سنگھ کی مشترکہ رپورٹ کے بعد درج کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولینگ اسٹیشن کے گیٹ میں میڈیا سے مخاطب ہوکر اکھلیش نے نہ صرف مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ انہوں نے ڈی ایم کی جانب سے جاری حکم امتناعی کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے بھی اتوار کو ہی اس ضمن میں اکھلیش پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو لیٹر لکھ کر اکھلیش کی انتخابی مہم پر پانبدی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles