اینڈی فلاور افغان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

کابل،اکتوبر۔زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈی فلاور کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اینڈی فلاور کو ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے۔اینڈی فلاور نے افغانستان ٹیم کے بائیو سکیور ببل کو جوائن کرلیا ہے، افغان ٹیم 6 اکتوبر کو قطر پہنچی ہے جہاں سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگی۔چیئرمین افغانستان کرکٹ بورڈ عزیز اللہ فضلی کا کہنا ہے کہ اینڈی فلاور کے تجربے کا ٹیم کو فائدہ ہوگا، وہ ہمارے متعدد کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف فرنچائز میں کوچنگ کے فرائض نبھا چکے ہیں۔خیال رہے کہ اینڈی فلاور اس سے قبل 2009 سے 2014 تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

Related Articles