چیتن چوہان کی آخری رسومات کی ادائیگی
امروہہ:سابق ہندوستانی سلامی بلے باز اور اترپردیش کے کابینی وزیر چتن چوہان کی آخری رسومات کی ادائیگی پورے سرکاری احترام کے ساتھ موسلا دھار بارش کے درمیان گنگا ساحل پر واقع برج گھاٹ پر کردیا گیا ۔مسٹر چوہان کا اتوار کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ آسٹریلیا کے ملبورن سے آئے ان کے اکلوتے بیٹے ونیائک نے والد کو شام 04:02بجے مکھیہ اگنی دی۔ اس دوران ان کی بیوہ سنگتیا اور کچھ قریبی رشتہ داروں کے علاوہ امروہہ سے پارلیمانی حلقے کے سبھی اراکین اسمبلی،افسران اور بڑی تعداد میں ان کے چاہنے والے موجود تھے۔امروہہ سے تقریبا 25کلو میٹر دور دہلی روڈ پر گڑھ گنگا واقع گھاٹ پر کرکٹ کے ستارے کا جسد خاکی دوپہر 2:26منٹ پر لایا گا۔ اس دوران بڑی تعداد میں پہل سے ہی وہاں ان کے چاہنے والے موجود تھے۔وہاں موجود لوگوں نے دور سے ہی ان کا آخری دیدار کر کے انہیں الوداع کہا۔اس دوران گھاٹ پر مکمل طور سے خاموشی چھائی رہی حالانکہ مکھیہ اگنی کے دوران’چیتن چوہان امر رہے’فلگ شگاف نعرے لگے۔
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش کے ہوم گارڈ وزیر چیتن چوہان کو کورونا انفیکشن کی وجہ سے گذشتہ 11جولائی کو لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں کڈنی میں انفیکشن کی وجہ سے انہیں گروگرام واقع میدانتا اسپتال ریفر کردیا گیا۔ڈاکٹروں کی کوششوں کے باجودوہ جانبر نہ ہوسکے اتوار کی شام تقریبا پانچ بجے ان کا انتقال ہوگیا۔