کوٹہ میں کار کے چمبل ندی میں گرنے سے دولہے سمیت نو باراتیوں کی موت
کوٹہ، فروری ۔ راجستھان کے کوٹہ میں نیا پورا پلیا سے کار کے چمبل ندی میں گرجانے سے آج صبح دولہے سمیت نو باراتیوں کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ صبح پولیس کو ایک کار کے ندی میں گرنے کی اطلاع ملی اور انتظامیہ اور پولیس کے افسر موقع پر پہنچے۔سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ کیسر سنگھ شیخاوت نے بتایا کہ پولیس اور کوٹہ میونسیپل کارپوریشن کے بچاؤ اور راحت کام کی ٹیم بچاؤ کام میں لگے اور کار سے سات لاش برآمد کی گئیں اور بعد میں دو لاشیں ندی سے اور برآمد کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کہ کار میں نو لوگ سوار تھے۔ یہ بارات سوائی مادھوپور ضلع کے چوتھ کا برواڑا سے مدھیہ پردیش کے اجین جارہی تھی۔ ضلع کلیکٹر ہری موہن مینا کے مطابق حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو وزیراعلی مدد فنڈ سے مالی اعانت دی جائے گی۔حادثے میں چوتھ کا برواڑا کے رہنے والے دولہے اویناش والمیکی،دولہے کے بھائی کیشو،کار ڈرائیور اور چوتھ کابرواڑا کے رہنے والے اسلام،جےپور کے ٹونک پھاٹک کے رہنے والے کشال،شبھم اور روہت اور جےپور کے ٹرانسپورٹ نگر کے رہنے والے راہل،گھاٹ گیٹ کے رہنے والے وکاس،مالویے نگر کے رہنےوالے مکیش کی موت ہوگئی۔حادثے میں وزیراعلی اشوک گہلوت اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔مسٹر گہلوت نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوٹہ میں باراتیوں کی کار چمبل ندی میں گرنے سے دولہے سمیت نو لوگوں کی موت بے حد تکلیف دہ خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ کلیکٹر سے بات کرکے پورے واقعہ کی معلومات لی ہے۔میری گہری تعزیتیں سوگوار لواحقین کے ساتھ ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ ایشور سوگوار لواحقین کو یہ حادثہ برداشت کرنے کی طاقت دے اور آنجہانی کی روح کو سکون دے۔مسٹربرلا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پارلیمانی حلقے کوٹہ میں کار کے چمبل ندی میں گرنے سے کئی لوگوں کی موت دل دہلا دینے والی ہے۔ ایشور آنجہانی کی روحوں کو سکون دے اور گھروالوں کو اس حادثے کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔میری تعزیتیں ان کے ساتھ ہیں۔اسی طرح بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے بھی حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چمبل ندی میں کار ڈوبنے کے حادثے کی خبر سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔ڈاکٹر پونیا نے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی ایشورسے دعا کی۔انہوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔سابق وزیراعلی سوندھرا راجے نے بھی حادثے پر تعزیت کا اظہار کرےت ہوئے کہا کہ اس میں دولہے سمیت نو لوگوں کی موت کی خبر سن کر انہیں بہت دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے ایشور سے آنجہانی کی روح کو سکون دینے کی دعا کی۔کانگریس ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا ،اپوزیشن لیڈر راجیندر سنگھ راٹھور اور سابق وزیراعلی سچن پائلٹ اور دیگر کئی رہنماؤں نے بھی اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔