یوپی عوام کی پکار:جو قانون کا راج لائے ہیں،ہم ان کو لائیں گے:مودی
سیتاپور:فروری۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کا نام لئے بغیر اسے فسادیوں، مافیاؤں اور غنڈہ گردی کو بڑھاوا دینے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اترپردیش کی بیدار عوام قانون کا راج قائم کرنے والی بی جے پی کی دوبارہ حکومت بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔سیتاپور کے ملٹری گراونڈ میں بدھ کو ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں مودی نے کہا’ فسادی آپ لوگوں کو تقسیم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں مگر بیدار عوام جانتے ہیں کہ جوفسادیوں، مافیاؤں اور غنڈوں کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ وہ یوپی کی ترقی کرہی نہیں سکتے ہیں۔ یوگی حکومت لوگوں کو ان فسادیوں سے مجرمین سے،نجات دلانے کا کام کررہی ہے۔ اس لئے آج پورا یوپی کہہ رہا ہے جو قانون کا راج لائے ہیں ہم ان کو لائیں گے۔انہو ں نے کہا کہ سال 2017 سے پہلے ریاست میں کانکنی مافیا اور زمین مافیا کا ہی راج چلتا تھا۔ مافیا کا ہی راج چلتا تھا۔ مافیا وادیوں کو تب بار۔ بار سیلاب کی مار جھیل رہے سیتا پور کی فکر کبھی نہیں رہی۔ سیتا پور کے کسان کبھی نہیں بھول سکتے ہیں کہ کیسے گنا فروخت کرنے آئے کسانوں پر مل کے پھاٹک پر لاٹھیاں برسائی گئی تھیں۔ ان کا ٹریک ریکارڈ گنا فیکٹریوں کو بند کرنے کا بھی رہا ہے۔ یوگی حکومت نئی گنا فیکٹریاں بھی لگارہی ہے اور پرانی فیکٹریوں کی اہلیت بڑھا رہی ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں نے سال 2007تا2017 تک کے درمیان 10سالوں میں دو لاکھ سے بھی کم سرکاری نوکریاں یوپی کے نوجوانوں کو دی تھیں جبکہ یوگی حکومت نے پانچ سال میں 4.5لاکھ سرکاری نوکریاں دی ہیں۔خاندانی پارٹیوں کی حکومت میں نوکریاں کس طرح ملتی تھیں یہ یوپی کے لوگ اچھے سے جانتے ہیں۔مودی نے کہا کہ’بی جے پی حکومت کا مطلب بہن بیٹیوں کو من چلوں سے سیکورٹی، غریب فلاح کے لئے لگاتار کام، مرکزی اسکیمات پر ڈبل اسپیڈ سے کام ہے۔ مافیاؤں کے راج میں غریب کی شنوائی نہیں ہوتی۔ اترپردیش میں جو پہلے خاندانی حکومتیں تھیں انہیں یہی ماحول بنا رکھا تھا۔ اگر آپ کے پاس گھر ہے، بنگلہ ہے، گاڑی ہے، کاروبار ہے، کھیت ۔کھلہان ہے، سکھ دکھ ہے لیکن آپ کی جوان بیٹی یا بیٹا گھر سے باہر گیا اور شام کو اس کی لاش گھر آئے تو یہ پیسے کس کام کے ہیں۔آپ کو چاہئے سیکورٹی، جب قانون کا راج نہیں ہوتا تو سب سے زیادہ اس کا خامیازہ غریبوں کو ہی جھیلنا پڑتا ہے۔ یوگی جی کی حکومت یوپی کے لوگوں کو ان فسادیوں، مجرمین سے نجات دلانے کا کام کررہی ہے۔