گڈکری نے ہائبرڈ فلیکسی فیول گاڑیوں کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا
نئی دہلی، اکتوبر ۔ سڑک روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے ہائبرڈ پر مبنی فلیکسی فیول اسٹرانگ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلس (ایف ایف وی – ایس ایچ ای وی) پر ٹویوٹا کے اپنی نوعیت کے اولین پروجیکٹ کا آغاز کیا، جو 100 فیصد پیٹرول کے ساتھ ساتھ 20 سے 100 فیصد ایتھنال کی آمیزش اور بجلی سے چلے گا۔اس موقع پر مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے اور بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر مملکت رامیشور تیلی، کرناٹک کے وزیر ڈاکٹر مروگیش نرانی، ٹویوٹا کرلوسکر موٹرس پرائویٹ لمیٹڈ کے نائب چیئرمین وکرم کرلوسکر اور ٹویوٹا کرلوسکر موٹر کے منیجنگ ڈائرکٹر اور سی ای او ج مساکاجو یوشی مورا بھی موجود تھے۔مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گڈکری نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے لیے زرعی شرح نمو میں 6 سے 8 فیصد اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے دیہی معیشت کو بڑھاوا دینے کے لیے اضافی خوردنی اناج اور چینی کو ایتھنول میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔’اَن داتاؤں‘ کو ’اورجا داتا‘ بننے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی سے برقی موٹر گاڑیوں کا ایک ایکو نظام تیار ہوگا اور ان برقی موٹرگاڑیوں کی تیاری میں نیو انڈیا کو عالمی لیڈر بننے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تکنالوجیاں اختراعی، انقلابی، پائیدار، لاگت کے لحاظ سے اثر انگیز، توانائی کے لحاظ سے مؤثر ہیں اور یہ نئے ہندوستان میں نقل و حمل کے شعبہ کو پوری طرح سے بدل دیں گی۔