مخالفین نہیں چاہتے کہ پنجاب کی لوٹ بندہو:کیجریوال

لدھیانہ، فروری۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن جماعتیں نہیں چاہتیں کہ عام آدمی پارٹی حکومت بنائے کیونکہ اگر ایماندار حکومت بنی تو ان کی لوٹ بند ہو جائے گی۔آج یہاں روڈ شو کرنے سے پہلے مسٹر کیجریوال نے نامہ نگاروں سے کہا کہ اگرعام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو پنجاب میں بدعنوان لوگوں کی دکانیں بند کر دی جائیں گی۔ اس وقت مخالف جماعتوں کا ‘فرینڈلی میچ’ جاری ہے۔ ان جماعتوں کو پنجاب سے کوئی سروکارنہیں ہے۔ انہوں نے کہا،’’ ہم کسی بھی حالت میں پنجابیوں کے حقوق نہیں مارنے دیناچاہتے۔ ان کی سیاست عوام کو بیوقوف بنانے کی رہی ہے۔ اس لئے اب تک ستلج یمنا لنک نہر کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے۔ بلاشبہ مرکز اور پنجاب و ہریانہ میں ڈبل انجن والی حکومتیں رہیں، لیکن معاملہ کوئی نہیں حل کرسکیں۔ ہر ریاست میں ہر پارٹی کا اپنا اسٹینڈ رہا۔ اسٹینڈ سے معاملہ حل نہیں ہو سکتا۔ صرف سیاست ہوتی آرہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت پنجاب کے ہر فرد، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا برادری کاہو، کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ گزشتہ دنوں ہونے والے بے ادبی اور بم دھماکوں کے واقعات کے باعث پنجاب کے عوام میں خوف و ہراس کی فضا ہے، لوگ اپنے تحفظ کے لیے پریشان ہیں۔ ہندوؤں سے لے کر تمام لوگوں کے دلوں میں آج کل تحفظ کی فکر ہے۔ امن و امان کی صورت حال قابل رحم ہے، بے ادبی کے واقعات اور وزیر اعظم کی سیکورٹی کے معاملے پر کانگریس-بی جے پی کی گندی سیاست کے سبب لوگوں کے اندرخوف مزید بڑھ گیا ہے۔

Related Articles