آشیش مشرا کی ضمانت، پرینکاکا اظہار ناراضگی

رامپور:فروری۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کے لکھیم پور کھیری واقعہ کے ملزم اور مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی ضمانت کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ بولتے ہوئے کہا کہ جو وزیر اعظم یا حکومت ملک اور سماج کے تئیں اپنے فرائض کی ادائیگی نہیں کرتا ہے۔ اسے اکھاڑ پھینکنا چاہئے۔محترمہ واڈرا نے یہاں بلاسپور اسمبلی حلقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے والے آشیر مشرا کو ملی ضمانت کے لئے بی جے پی حکومت ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ’ان کے وزیر کے بیٹے نے چھ کسانوں کو کچلا کیا انہوں نے اس کا استعفی لیا۔ سب کہتے ہیں کہ ہمارے وزیر اعظم بہت نیک ہیں تو انہوں نے اپنے وزیر سے استعفی کیوں نہیں مانگا ہے۔ کیا ملک کے تئیں ان کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ آج اس وزیر کے بیٹے کو ضمانت ملی ہے۔ تھوڑے ہی دنوں میں وہ کھلے عام گھومے گا۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا’ اس حکومت نے ان لوگوں کو بچایا جنہوں نے خاطی کسانوں کو روند دیا۔ کہاں تھی ان کی پولیس جب کسانوں کو کچلا جارہا تھ۔ پولیس خاطیوں کو پکڑنے کے بجائے ہمیں متاثرہ کنبوں سے ملنے سے روکنے کی کوشش کررہی تھی پورا ضلع انتظامیہ اور پولیس کے بیچ راستے میں ہمیں روکنے کے لئے رات۔ رات بھر سڑکوں پر کھڑی تھی۔پرینکا نےسوال کیا آخر ہم کس کا نقصان کرنے جارہے تھے جس کا نقصان ہوا۔اسے حکومت بچایا نہیں اور جس نے نقصان کیا اس کے والد آج بھی بی جے پی کے لیڈروں اور وزیروں کے ساتھ اسٹیج پر کھڑا ہوتا ہے۔واڈرا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ملک کے تئیں ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس ذمہ داری کو نبھانہ اس کا مذہب ہوتا ہے۔ جو ہر مذہب سے اوپر ہوتا ہے۔ جو لیڈر یا حکومت اس فرض کو نبھانا نہیں جانتا اسے ناکار دینا چاہئے۔

 

Related Articles