لوگوں کو مہاراشٹر میں امن برقرار رکھنا چاہئے: پاٹل
ممبئی، فروری۔ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے لوگوں سے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں حجاب پہننے کے معاملے پر یہاں امن و امان کو خراب کرنا درست نہیں ہے۔مسٹر پاٹل نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کیکہ وہ ایسے معاملات پر’’غیر ضروری احتجاج ‘‘نہ کریں اور امن برقرار رکھیں۔انہوں نے کہاکہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس طرح کے مسائل پر غیر ضروری احتجاج نہ کریں۔ یہ واقعہ کسی اور ریاست میں ہوا ہے، ہمیں یہاں احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔ میں لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔دریں اثنا ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ مسلم مذہبی رہنماؤں اور سیاسی رہنماؤں سے بھی رابطے میں ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ مہاراشٹرا میں کرناٹک کے واقعے پر ردعمل ظاہر نہ کرنے کی کمیونٹی سے اپیل کریں۔