جے شنکر کی نیپال کے وزیر خارجہ سے ملاقات

کولمبو/نئی دہلی، مارچ۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے منگل کو کولمبو میں منعقدہ بمسٹیک کی میٹنگ سے الگ نیپال کےوزیر خارجہ نارائن کھڑکا سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے کئی امور پر بات چیت کرنے کے علاوہ رامائن سرکٹ کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹر جے شنکر نے ٹویٹ کیا، ’’کھڑکا کے ساتھ مل کراچھا لگا۔ کنیکٹوٹی ، توانائی، کھاد، صحت اور بجلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال اور رامائن سرکٹ کی تعمیر کے منصوبے کو تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ مسٹرجے شنکر بنگال انیشیٹو فار ملٹی سیکٹورل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) میں شرکت کے لیے کولمبو گئے ہیں۔یہ ملاقات نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیئوبا کے یکم سے تین اپریل تک ہندوستان کے دورے سے قبل ہوئی۔ اس دوران وہ وارانسی بھی جائیں گے۔

Related Articles