سنجے سنگھ کی پرچہ نامزدگی پر بیوی کا اعتراض
امیٹھی:فروری۔ سابق وفاقی وزیر و بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) کے امیٹھی صدر سے امیدوار ڈاکٹر سنجے سنگھ کی پہلی بیوی اور بی جے پی ایم ایل اے گرما سنگھ نے شوہر کے پرچہ نامزدگی پر اپنا اعتراض درج کرایا ہے۔الیکشن افسر سنجیو کمار موریہ کے سامنے درج کرائے گئے اعتراض میں گرما سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ قانونی طور سے وہ مسٹر سنگھ کی بیوی ہیں لیکن انہوں نے اپنے حلف نامے میں اس کا ذکر نہیں کیا ہے۔ایم ایل اے گرما سنگھ نے بدھ کو میڈیا نمائندوں سے کہا’ یہ ہمارا ازدواجی اور ذاتی معاملہ ہے۔ میں نے آج اپنے بیوی ہونے کا مقام پانے اور اس ناطے ملنے والے احترام کے خاطر یہ اعتراض درج کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیوی والے کالم میں امتا مودی کا نام لکھا ہے جو انہیں منظور نہیں ہے۔ سنگھ کے انتخابی مہم کے سلسلے میں کئے گئے سوال پر گرما نے کہا کہ ابھی اس ضمن میں غور نہیں کیا ہے۔ وہ پارٹی کے ساتھ ہیں پارٹی جو حکم دے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ سال 2017 میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے سنجے سنگھ کی پہلی بیوی گرما سنگھ کو امیدوار بنایا تھا انہوں نے ایس پی کے قدآور وزیر گائتری پرساد پرجا پتی کو ہرایا تھا۔ اس وقت گائتری پرساد پرجا پتی اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ اس الیکشن میں ایس پی نے گائتری کی بیوی مہاراجی دیوی کو امیدوار بنایا ہے۔ وہیں کانگریس نے بی جے پی کے باغی آشیش شکلا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔