ڈبل انجن کی حکومت نے شہریوں کو ’ڈبل فائدے‘ سے فیض یاب کیا:یوگی
بجنور:فروری۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی ڈبل انجن کی حکومت نے گذشتہ پانچ سالوں میں ریاست کی عوام کو ’ دوہرے اور تہرے سہولیات سے فیض یاب کیا ہے۔جن چوپال سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا’آپ نے گذشتہ پانچ سالوں میں ڈبل انجن کی حکومت کے کام کو محسوس کیا ہوگا۔حکومت نے عوام الناس کو دوئم و سوئم طریقے سے سہولیات بہم پہنچائی ہیں۔جبکہ اس کے برعکس گذشتہ پانچ سالوں میں فسادات، کرفیو اور نقل مکانی مغربی یوپی کامقدر تھے۔ لوگ تحفظ و محفوط محسوس نہیں کرتے تھے لڑکیوں کو ہمہ وقت خطرات لاحق تھے۔لیکن ہمارے پانچ سالہ میعاد کار میں ایک بھی فساد نہیں ہوا ہے۔یوگی نے کہا’مائیں و بہنیں مجرمین سے خائف تھیں لیکن آج مافیا اپنی جان کی امان مانگ رہے ہیں۔آج وہ کہہ رہے کہ زندگی گذارنے کے لئے چھوٹی موٹی نوکری کرلیں گے لیکن کوئی بھی کرائم کے پاس نہیں پھٹکیں گے۔گذشتہ پانچ سالوں میں بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے مغربی یوپی کو جہنم سے باہر نکالا ہے۔سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر یوگی نے کہا اب ایسے لوگوں خو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے جنہوں نے کورونا ویکسین کے سلسلے میں عوام کو گمراہ کیا۔آپ کا ووٹ ان کے منھ پر زور دار طمانچہ ہوگا جو کہا کرتے تھے کہ یہ مودی وبی جے پی کی ویکسین ہے۔انہیں بتائے کہ یہ کسی کی ویکسین نہیں ہے۔یوگی نے ایس پی۔ بی ایس پی حکومت پر بجلی سپلائی میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا’ایس پی۔ بی ایس پی میعاد کار میں لائٹ نہیں تھی کیونکہ چور چاندنی رات نہیں چاہتے ہیں۔مودی جی کی قیادت میں بیمارو یوپی کی شبیہ سے صوبہ باہر نکلا ہے اور بہتر ریاستوں کی لسٹ میں سرفہرست ہے۔