گوا: راہل گاندھی نے گھر گھر انتخابی مہم چلائی

پنجی، فروری ۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی گوا اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، جمعہ کو پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ووٹ مانگنے کے لیے مورموگاؤ میں انتخابی مہم چلائی۔اس دوران مسٹر راہل گاندھی کے ساتھ مورموگاؤ کے امیدوار سنکلپ اموکر بھی موجود تھے۔ گوا کے ایک دن کے دورے کے دوران مسٹر راہل گاندھی نے ایک گھر میں جاکر لوگوں سے ملاقات کی اور بھگوان گنیش کو پوجا کی۔مسٹر گاندھی پارٹی امیدواروں کے ساتھ بات چیت کرنے شہر کے قریب ڈونا پاؤلا میں سیاحت کے نمائندوں اور سی آئی آئی کے نمائندوں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔وہ سنکھلی میونسپل گراؤنڈ میں ایک ورچول ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ گوا میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 14 فروری کو ہونے والے ہیں۔

Related Articles