ڈیرل مچل نےآئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ایوارڈ جیتا

دبئی، فروری۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل کو آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ 2021 کا فاتح قرار دیا۔ 30 سالہ مچل کو 10 نومبر 2021 کو ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں اکیلے ہی ٹیم کو جیتانے کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس میچ میں 47 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رن کی شاندار اننگز کھیلی جس کے لیے انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار دیا گیا ۔ بین الاقوامی کرکٹ ایورڈ حاصل والے مچل ڈینیل ویٹوری، برینڈن میک کولم اور کین ولیمسن کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ مچل نے یہ ایورڈ ملنے پر کہا’’ آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ حاصل کرنا ایک بڑا اعزاز ہے اور پچھلے سال یو اے ای میں ہوئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ بننا بہت اچھا تھا ۔ پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بہت مشکل میچ تھا جس میں جیت کے لیے صرف چند اوور باقی تھے ۔ جمی نیشم نے لانگ آف پر سنگل لیا اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے راشد کو پریشان کیا جو وکٹ لینے کی کوشش کر رہے تھے‘‘ ۔

 

Related Articles