ادیتی کا گولف بیگ ٹورنامنٹ سے ایک دن پہلے کھو گیا

نئی دہلی، مئی۔ہندوستان کی اسٹار گولفر ادیتی اشوک نے پیر کو فرانس کی ایئر لائن سے شکایت کی کہ چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر ان کا کٹ بیگ غائب ہوگیا ہے۔ ادیتی نے ایئر لائن سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد کارروائی کرے کیونکہ انہیں آئندہ ٹورنامنٹ کے لیے اپنے بیگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ایئرفرانس آپ کے فوری جواب کی ضرورت ہے۔ میرا گولف بیگ اس فلائٹ میں نہیں تھا جس نے سی ڈی جی سے ٹیک آف کیا تھا۔ میں آپ کو پہلے ہی میسج کر کے اپنے بیگ کے بارے میں آگاہ کر چکی ہوں۔ مجھے اس کی ضرورت ہے کیونکہ مجھے ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہے۔ فوری جواب دیں اور یقینی بنائیں کہ میرا بیگ کل تک آجائے۔ اس سے پہلے ادیتی نے نیو جرسی میں اپر مونٹکلیئر کنٹری کلب کورس فاؤنڈرس کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا جہاں وہ 74 ویں نمبر پر رہی تھیں۔ اب وہ لاس ویگاس میں شیڈو کریک میں 25 مئی سے شروع ہونے والے 1.5 ملین ڈالر بینک آف ہوپ ایل پی جی اے میچ پلے میں نظر آئیں گی۔ پچھلے سال ٹوکیو اولمپکس میں ادیتی ایک انتہائی قریبی مقابلے میں تمغہ جیتنے سے چوک گئی تھیں۔

Related Articles