اترپردیش میں سیلاب کی صورت حال خوفناک، کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر

ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثر لوگوں کے لئے ترپال اور کھانے پینے کا انتظام

لکھنؤ:گذشتہ تین دنوں سے ہورہی لگاتار بارش سے اترپردیش میں سیلاب خوفناک شکل اختیار کرتا جارہا ہے اور کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

مرکزی واٹر کمیشن کے مطابق گنگا ندی بدایوں اور بلندشہر میں خطرے کے نشان کے نزدیک پہنچ گئی ہے جبکہ شاردا ندی لکھم پور کھیری میں خطرے کے نشان کو عبور کرگی ہے۔ سریو ندی بھی بارہ بنکی، اجودھیا اور بلیا میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔کمیشن نے بتایا کہ راپتی ندی بلرامپور اور گورکھپورمیں جبکہ گنڈک ندی کشی نگر میں خطرے کے نشان کو عبور کرلیای ہے۔بستی سے ملی اطلاع کے مطابق سیلاب سے 50گاؤں متاثر ہیں جن میں 20گاؤں پوری طرح سے ڈوبے ہوئے ہیں۔ سیلاب سے بیس ہزار سے زیادہ کی آبادی متاثر ہوئی ہے۔ لوگ بندھے پر پناہ لینے کو مجبور ہیں لیکن لگاتار ہورہی بارش نے ان کی مصیبتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔مویشیوں کے چارے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے سیلاب سے متاثر لوگوں کے لئے ترپال اور کھانے پینے کا انتظام کیا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے 70کشتیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ہزاروں ہیکٹر میں کھڑی فصل برباد ہوگئی ہے۔ گاؤں کے لوگ گھروں سے ضروری سامان بھی نہیں نکال پائے۔

Related Articles