شاہد آفریدی کا کورونا ختم، اینٹیجن ٹیسٹ کے بعد کوئٹہ کو جوائن کرینگے

کراچی،جنوری۔ سپر اسٹار شاہد آفریدی کورونا سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ابتدائی طور پر ان کی چار میچوں میں شرکت مشکوک تھی۔ منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ اتوار کو شاہد آفریدی کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوا جو منفی آیا ہے لیکن دو دن بعد اینٹی جن ٹیسٹ کرائیں گے وہ ٹیسٹ بھی منفی آیا تو وہ ٹیم کو جوائن کرلیں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم انتظامیہ نے شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان کو پریکٹس کے لئیٹیم میں شامل کرنے کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی کو درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔اس طرح شاہد آفریدی کی جگہ بائیں ہاتھ کے اسپنر حسان خان کو جزوی متبادل کی حیثیت سے اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ حسان خان ان 15 ریزری کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو منیجڈ انیورینمنٹ کا حصہ ہیں، انہیں اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روز کی آئسولیشن کرنا ضروری نہیں ہے۔ ادھر سابق کپتان وسیم اکرم کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ ماضی کے ٹیسٹ اسٹار نے کراچی کنگز کیاسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔مسقط سے واپسی پر ان چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Related Articles