اے سی سی کے صدر کے طور پر جے شاہ کی مدت کار میں توسیع

کولمبو، مارچ۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ کی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر مدت کار میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اے سی سی کے ہفتے کو یہاں ہوئے سالانہ عام اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا۔اے سی سی نے ٹویٹ میں لکھا،’اے سی سی اراکین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اے سی سی کے صدر کے طور پر جے شاہ کی مدت کار اور ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ ساتھ اس کی کمیٹیوں کی مدت کار 2024 تک جاری رہے گا‘۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ کے صاحبزادے مسٹر شاہ کو گذشتہ سال جنوری میں اے سی سی کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

Related Articles