مہنگائی سے نجات کے لئے بی جے پی کی شکست فاش لازم:سرجیوالا
لکھنؤ:جنوری۔کانگریس قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے پیر کو بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی) حکومت کو بنیادی ضروریات کی اشیاء کی مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیتےہوئے جب کسانوں ،مڈل کلاس اور محنت کش طبقے کی آمدنی کم ہورہی ہے بی جے پی کی آمدنی 780 کروڑ روپئے سے بڑھ کر 4850کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا ’مہنگائی سے نجات کے لئے بی جے پی کی شکست فاش ضروری ہے۔پارٹی کے ریاستی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرجو والا نے کہا’قبرستان سے لے کر تفریق تک ہر ایک چیز کا ذکر کیا جارہا ہے لیکن جوچیزیں ریاستی عوام کی زندگیوں پر اثرانداز ہوتی ہیں اس پر بحث نہیں کی جارہی ہے۔آج مہنگائی اور بے روزگاری پر بات نہیں ہورہی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ مودی۔ یوگی راج میں روز مرہ کی چیزیں اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ وہ عوام الناس کے پلیٹ سے دور ہیں۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس اقتدا رمیں 400روپئے میں ملنے والا گیس سلنڈر آج 1000 روپئے ہوگیا ہے۔کھانے کے تیل 200 روپئے،دال 150روپئے،پٹرول100روپئے اوراشیاء خوردنی کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روزانہ2.5کروڑ عوام انڈین ریلوے سے سفر کرتے ہیں۔کانگریس کے اقتدار میں ایک کلو میٹر کا چارج32 پیسے تھا جسے آج بی جے پی حکومت نے بڑھا کر 1.10 روپئے فی کلو میٹر کردیا ہے۔اس حکومت نے محض سفر خرچ کو نہیں بڑھایا ہے بلکہ پلیٹ فارم کی ٹکٹوں کی قیمت میں بھی خاطرخواہ اضافہ کیا ہے. یکم جنوری سے حکومت نے متعدد پروڈکٹوں پر جی ایس ٹی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومت نے 1000 روپئے سے اوپر کے کپڑوں کی قیمت پر 5فیصد سے 12فیصدی کا اضافہ کیا ہے۔کانگریس کے احتجاج اور پانچ ریاستوں میں الیکشن کے پیش نظر اسے 31مارچ تک کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیروں میں پہنےجانے والے چپلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کے قومی امکانات ہیں۔حکومت نے اس پر بھی جی ایس ٹی میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے طنز کسا کہ اب عوام کو ڈلیوری کلاوڈ کچن اور کیب سروسز پر بی جے پی ٹیکس دینا پڑے گا۔اب عوام کو اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر اضافی چارج دینا ہوگا۔