سابقہ حکومت میں عوام کی کمائی’عطر والے دوست‘ کے یہاں جمع ہوتی تھی:یوگی

بلند شہر/ہاپوڑ:جنوری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گذشتہ پانچ سالوں میں ریاست کا نظم ونسق چست و درست رکھنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں جرائم کو بڑھاوا دینے کے لئے مغربی اترپردیش میں طمنچے بنوائے جاتے تھے اور اب بلند شہر کے پڑوس میں ہی فلم سٹی بن رہی ہے۔مغربی اترپردیش کے بلند شہر اور ہاپوڑ میں اتوار کو بی جے پی کی انتخابی مہم میں شرکت کے لئے آئے یوگی نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں میں جرائم کو بڑھاوادینے کے لئے مجرمین سے مل کر طمنچہ بنوا تھی۔ اب بلند شہر کے پڑوسی ضلع علی گڑھ میں ڈیفنس کاریڈور بن رہا ہے۔ یوگی نے کہا کہ یہاں کہ توپ جب سرحد پر حرکت میں آئے گی تو پاکستانی فوج بھاگ کھڑی ہوگی۔ بلند شہر کے نوجوان ان توپوں پر بیٹے کر ملک کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے ایس پی۔ بی ایس پی کا نام لئے بغیر کہا کہ گذشتہ حکومتوں میں مجرمین ہی ان کے دوست تھے اور عوام کی کمائی مجرمین اور عطر والے دوستوں کے یہاں جمع ہوتی تھی۔ ہاپوڑ میں بھی انہوں نے ’پربھاوئی متداتا سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں غریبوں کی کمائی کو لوٹا جاتا تھا۔ غریبوں کو نا راشن ملتا تھا، نا پنشن ملتی تھی، رانش مافیا کے پاس غریب کا راشن چلاجاتا تھا۔ یوگی نے کہا کہ اب کروڑوں غریبوں کو مفت میں راشن مل رہا ہے۔وزیر اعلی نے ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس کی سابقہ حکومتوں پر الزام لگاتا کہ تینوں پارٹیاں متحد ہوکر غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے کام کرتی ہیں۔ یوگی نے کہا کہ تینوں پارٹیوں کی ہمدردیاں غریب کے لئے نہیں ہیں، خواتین کی سیکورٹی کے لئے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ہمدردیاں تو اس وقت بیدار ہوتی ہیں جب مافیاؤں کے اوپر بلڈوزر چلتا ہے۔ یوگی نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس لئے ضروری ہے جس سے کہ تھانوں کو کوئی ہسٹری شیٹر نہ چلاسکے۔ ہرکسی کو انصاف ملے، خواتین محفوظ رہیں، جرائم پر کنٹرول لگے اور غریبوں کو حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب مجرمین کھلے عام گھومتے دکھائی نہیں دیتے ہیں۔اس سے پہلے بلندشہر میں یوگی نے کھرجا کے سرکاری اسپتال میں واقع کووڈاسپتال کا جائزہ لیا۔

Related Articles