سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی ضمانت منظور

اودھو ٹھاکرئے خیمہ میں جشن کا ماحول

ممبئی  نومبر ۔ ممبئی کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے بدہ کو ممبئی کی ایک ‘چال کی تعمیر نو میں ہوئی اقتصادی گھپلے بازی کے الزامات کے تحت منی لانڈرنگ کے معاملے گرفتار شعلہ بیان مقرر شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی درخواست ضمانت منظور کرلی جس سے سینا کے اودھو ٹھاکرئے خیمہ میں جشن کا ماحول ہے -خصوصی عدالت کے روبرو اس ضمن میں دفاع اور استغاثہ کی بحث کا ٢ نومبر کو اختمام عمل میں آیا تھا جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا جسے آج ظاہر کیا گیا اودھو ٹھاکرئے خیمہ کے” ترب ” کا پتہ کہے جانے والے سنجے راوت کی گرفتاری کے سو دنوں بعد آج شام جیل سے رہائ متوقع ہے ممبئی کی آرتھرروڑ جیل میں مقید راوت کی درخواست ضمانت عدالت نے اس سے قبل مسترد کر دی تھی جسکے سبب امسال دیوالی بھی انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنی پڑی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راوت کو ماہ اگست میں گرفتار کیا تھا – خصوصی پی ایم ایل عدالت کے جج ایم جی دیشپانڈے نے اپنے یک سطری حکم میں سنجے راوت اور انکے ساتھی ملزم پروین راوت کو بھی ضمانت دئے جانے کا اعلان کیا جبکہ حکم کی تفصیلی نقول بعد میں دستیاب ہوگی -درخواست ضمانت کی استغاثہ نے سخت لفظوں میں مخالفت کی تھی اور عدالت کو بتلایا تھا کہ ملزم کے خلاف پختہ ثبوت موجود ہے لہزا اسے ضمانت نہ دی جائے ۔اپنی درخواست ضمانت میں راوت نے ان پر عائد تمام الزامات سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے خلاف جو الزامات عائد کئے ہیں اسکی نوعیت دستاویزات پر مبنی ہے نیز جہاں تک رقوم کے لین دین کا سوال ہے اس کی تفصیلات بینک سے حاصل کی جا سکتی ہے نیز ایک طویل مدت سے وہ جیل کی سلاخوں کے پیچہے مقید ہے لہزا انہیں کو ضمانت پر رہا کیا جائے جسے آج عدالت نے منظور کر لیا- موصولہ اطلاعات کے مطابق راوت کو ضمانت دئے جانے والے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائ کورٹ میں عرضداشت داخل کریگی تاکہ ضمانت منسوخ ہو جائے –

Related Articles