بی جےپی نے منی پور میں تین ارکان اسمبلی کے ٹکٹ کاٹے
امپھال،جنوری۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) نے منی پور میں دو مرحلوں میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے اتوار کو جاری 60 امیدواروں کی فہرست میں اپنے تین ارکان اسمبلی کے ٹکٹ کاٹے اور کانگریس کے دس سابق ارکان اسمبلی کو نامزد کیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے نئی دہلی میں 60 سیٹوں والے منی پور اسمبلی کےلئے امیدواروں کا اعلان کیا۔ قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ نے اس فہرست کا اعلان کیا۔اس فہرست میں ہنگانگ اسمبلی سے وزیراعلی این بیرین سنگھ جامئی سے صدر وائی کھیم چند اور تھونگجو سے ریاست کے وزیراطلاعات بسواجیت شامل ہیں۔تین خواتین امیدواروں میں،سابق وزیراعلی نیمچا کپگین کو کانگپوکپی سے،سوریسم کے بی نورئیا پنکھلکپا سے اور ایس ایس اولیش کو چندیل سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔بی جےپی نے تین موجودہ ارکان اسمبلی موئرنگ کے پی شرت چندر،وانگکھئی کے وائی ایرابوٹ اور کاکچنگ کے ایم رامیشور کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ کانگریس کے سابق رکن اسمبل،ایم پرتھی راج (موئرنگ) ،او ہینری (وانگکھیئی) اور وائی سرچندر(کاکچنگ) کو امیدواروں کے طورپر نامزد کیا گیا ہے۔اوہینری کانگریس کے سابق وزیر اعلی اوکرام ایبوبی کے بھتیجےہیں۔جن دیگر سابق کانگریس ارکان پارلیمنٹ کو ٹکٹ دیا گیا ان میں اینڈرو سے تھا شیام کمار،سگولبند سے آر کے ایمو،وانگوئی سے اوئنم لوکھوئی،نگتھوکھونگ سے کانگریس کے سابق صدر کے گوونداس ،سیکل سے تمتھونگ ہاؤکپ،سیتو سے نگمتھانگ ہاؤکپ ،سنگھت سے جنسوآنہوزو ہے۔