ازدواجی رشہ میں بندھیں خاتون پہلوان اپرنا بشنوئی
نوکھا(راجستھان)،جنوری۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں کشتی چیمپین شپ میں ہندوستان کی جانب سے چاندی کا تمغہ جیتنے والی مدھیہ پردیش کی پہلی خاتون پہلوان اپرنا بشنوئی بینی وال راجستھان کے نوکھا کے رہنے والے نرسی بشنوئی بھادو کے ساتھ سات پھیرے لے کر ازدواجی رشتہ میں بندھ گئیں۔ دونوں نے بدھ کی دیر رات ایک دوسرے کو جے مالا پہناکر شادی کی ساری رسومات پوری کیں۔اپرنا کی شادی میں کئی ہستیوں نے شرکت کی۔اس سے پہلے بیکانیر کے نوکھا قصبے کے باگڑی میرج ہال شیو مندر پر لیڈیز سنگیت ،مہندی کا انعقاد ہوا تھا۔اپرنا اور نرسی کا رشہ جولائی 2021 میں طے ہوا تھا۔نرسی انڈین آئل کورپوریشن لیمیٹیڈ میں کیمیکل انجینئر کے عہدے پر متھرا میں تعینات ہیں اور اپرنا انڈین ریلوے خاتون کشتی ٹیم کی کوچ کے ساتھ ہی سینٹر ریلوے کے کھڑوا اسٹیشن پر ٹکٹ کلیکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔شادی کی تقریب میں اپرنا کے چچا اور مدھیہ پردیش حکومت سے وشومتر ایوارڈ سے نوازے گئے کشتی کوچ امیش پٹیل اور ساؤتھ ایشیائی کھیلوں کے سونے کا تمغہ جیتنے والے راجیندر بشنوئی اور سریش بشنوئی بھی آشیرواد دینے پہنچے۔اس موقع پر آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ 2018 میں کھیلے گئے دولت مشترکہ کھیلوں کے کانسے کے تمغے کی فاتح کرن بشنوئی بھی خاص طورپر موجود تھیں۔کشتی ٹیم کی کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ دروناچاریہ ایوارڈ سے نوازے گئے کشتی گرو مہاویر پرساد بشنوئی نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور دونوں کو آشیرواد دیا۔اپرنا بشنوئی (پیدائش 7مئی 1995)ایک ہندوستانی خاتون پہلوان ہیں ۔اپرنا سنگاپور میں معنقد دولت مشترکہ کشتی چیمپین شپ 2016 میں ہندوستان کی جانب سے کانسے کا حاصل کرنے والی مدھیہ پردیش کی پہلی خاتون پہلوان ہیں۔وہ ارجن ایوارڈ یافتہ پہلوان اور کوچ کرپاشنکر بشنوئی کی بھتیجی ہیں۔