سلی ڈیلز ایپ کے معاملے میں اومکار یشور ٹھاکر اندور سے گرفتار
اندور، جنوری۔مدھیہ پردیش کے اندور کے باشندے پچیس سالہ اونکاریشور ٹھاکر کو دہلی پولس نے متنازع ’سلی ڈیلز ایپ‘ تیار کرنے کے الزام میں یہاں سے گرفتار کرلیا۔
اندور کے پولس کمشنر ہری نارائن مشرا نے یو این آئی کو بتایا کہ دہلی پولس نے اونکاریشور ٹھاکر کو گرفتار کیا ہے۔ مسٹر مشرا نے بتایا کہ دہلی پولیس نے اندور پولیس کو گرفتاری کے بارے میں مطلع نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس نے ملزم کے گھر والوں کو ملزم کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔اونکاریشور ٹھاکر پر سلی ڈیلز ایپ بنانے کا الزام ہے، جسے مبینہ طور پر ایک خاص مذہب کی خواتین کو بدنام کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ٹھاکر کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اونکاریشور نے اندور کے ایک مشہور کالج سے بیچلر آف کمپیوٹر ایپلیکیشن (بی سی اے) کیا ہے۔ یہاں اونکاریشور اپنے خاندان کے ساتھ نیویارک سٹی ٹاؤن شپ میں رہتا ہے۔ کمپیوٹر انجینئر اومکاریشور ٹھاکر کے والد یہاں ایک فارما کمپنی میں کام کرتے ہیں۔ دراصل یہ معاملہ اندور میں صبح سے ہی بحث کا موضوع ہے جب دہلی پولس نے اومکاریشور کی گرفتاری اور اس کے ابتدائی اعتراف کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔