حارث رؤف کو دھونی کی جانب سے چنئی کی شرٹ کا تحفہ

میلبورن ،جنوری۔ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے تحفہ ملنے پر خوش ہوگئے۔ انہوں نے سماجی ویب سائٹ پر دھونی کی جانب سے بھیجی گئی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کی ایک شرٹ کی تصویر شیئر کی۔ حارث نے کیپشن میں دھونی کو لیجنڈ قرار دیا۔ شرٹ پر موجود نمبر ’7‘ کو واضح کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ یہ آج بھی خیر سگالی کے جذبے کے باعث دل جیت رہا ہے۔

Related Articles