بلی بائی اور سلی ڈیل ایپ تیار کرنے والوں پر یو اے پی اے کا اطلاق کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

ممبئی:دسمبر۔مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی نے بلی بائی اور سلی ڈیل نامی قابل اعتراض ویب اور ایپ کو بند کر نے کے ساتھ ان شرپسندوں کے خلاف یو اے پی اے کا اطلاق کا مطالبہ کیا ہے جو مسلم خواتین و لڑکیوں کی تصاویر سوشل میڈیا کی سائٹس سے لے کر اس کی نیلامی کرتے ہیں مسلم لڑکیوں کی اس قسم کی ہراسائی ناقابل برداشت ہے اس میں ایسے ذہنیت کے لوگوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے- ابوعاصم اعظمی نے یہاں صدر جمہوریہ اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم خواتین و لڑکیوں کے ساتھ اس قسم کی غیر شائستہ اور نازیبا حرکت کر نے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی اوران پر یو اے پی اے کا اطلاق کیا جائے کیونکہ یہ جرم بدامنی پیدا کرنے کا مترادف ہے اس سے سماج میں امن وسلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگا- اعظمی نے یہ سوال کیا کہ اس قسم کی حرکت پر سرکار کو سخت کارروائی کرنی چاہئے جبکہ اس معاملہ میں آئی ٹی ایکٹ سمیت نفرت پھیلانے اور اشتعال انگیزکا معاملہ درج کر لیا گیا ہے ممبئی میں بھی اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ ایسے ذہنیت کے حامل لوگوں پر سخت کارروائی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے بہتر ہوگی اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس قسم کے لوگوں پر یو اے پی اے نافذ کیا جائے۔

 

Related Articles