مودی نے کارتک پورنیما اور دیو دیوالی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا

نئی دہلی، نومبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کارتک پورنیما اور دیو دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی نے کہا، ’’آپ کو کارتک پورنیما اور دیو دیپاولی کی بہت بہت مبارکباد، یہ تہوار ہندوستان کی قدیم ثقافت، روحانیت اور روایت کی علامت ہے۔ پرارتھنا ہے کہ مقدس اسنان اور چراغ سے منسلک یہ موقع ہر ایک کی زندگی میں نئی ​​توانائی پیدا کرے۔ کارتک پورنیما کے دن کو ہندو مذہب میں خاص اہمیت حاصل ہے اور یہ مانا جاتا ہے کہ یہ دیوی دیوتاؤں کو خوش کرنے کا دن ہوتا ہے۔ کارتک پورنیما کو تریپوری پورنیما یا گنگا اسنان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

 

Related Articles