پیر کو نتیش کمار 15 سے 18 سال عمر کیلئے ٹیکہ کاری کی شروعات کریں گے
پٹنہ جنوری .ہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کورنا انفیکشن سے بچاؤ کیلئے 15 سے 18 سال کے نوجوانوںکے ٹیکہ کاری کی شروعات پیر کوکریںگے۔محکمہ صحت کے مطابق کورونا انفیکشن سے تحفظ کیلئے نوجوانوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار تین جنوری کو صبح دس بجے اس مہم کی شروعات یہاں اندرا گاندھی انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( آئی جی آئی ایم ایس ) سے کریںگے ۔اس موقع پر وز یر صحت منگل پانڈے بھی موجود رہیںگے ۔ اس ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ نے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔