مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کرنے پر ہندو مزہبی رہنما کالی چرن مہاراج کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی: اجیت پوار

ممبئی، دسمبر ۔ رائے پور میں ہوئ دھرم سنسد کے دوران مہاتما گاندھی کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کرنے والے مہاراشٹر میں مقیم ہندو مذہبی رہنما کالی چرن مہاراج کے خلاف مہاراشٹر حکومت نےسخت کارروائی کئے جانے کا اعلان کیا ہے-ریاستی ا سمبلی کے جاری سرمائ اجلاس کے دوران نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے یہ اعلان کیااور کہا کہ ریاستی حکومت کالی چرن مہاراج کے تبصروں کے بارے میں رپورٹ طلب کرے گی اور سخت کارروائی کرے گی۔ مہاتما گاندھی کے خلاف ان کے تبصروں کا معاملہ پیر کو ریاستی اسمبلی میں اس وقت اٹھایا گیا جب . این سی پی کے رکن نواب ملک نے کہا کہ کالی چرن مہاراج کا تعلق مہاراشٹر کے اکولا سے ہے نیز انہوں نے باباے ہند ۔ مہاتما گاندھی کے خلاف جو توہین آمیز کلمات ادا کئے ہے اس پر مذہبی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرنا چاہیے بی جے پی کے رکن سدھیر منگنٹیوار نے اس موقع پر.اظہار حیرت کیا اور نواب ملک کےمطالبے کی حمایت کرتے ہوے کہا کہ ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے – شیوسینا، این سی پی اور کانگریس پر مشتمل) حکومت اس معاملے پر اب تک کیوں خاموش ہے اور کالی چرن مہاراج کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہی ہے۔کانگریس کے رکن نانا پٹولے نے بھی حمایت کی ہے اور مہاراج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اراکین نے اسپیکر سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ ریاستی حکومت کو اس معاملےمیں سخت کاروائ کئے جانے کی ہدایات جاری کریں۔ اس پر اجیت پوار نے کہا کہ نواب ملک اور وڈیٹیوار حکومت کے نمائندے ہے ۔ یہ حکومت کا کام ہے اور اس معاملے میں حکومت سخت کارروائی کرے گی واضح رہے کہ رائے پور میں دھرم سنسد کے دوران کالی چرن مہاراج نے کہا تھا، اسلام کا ہدف سیاست کے ذریعے قوم پر قبضہ کرنا ہے۔ ہماری آنکھوں کے سامنے، انہوں نے(مسلمانوں نے 1947 میں قبضہ کر لیا تھا (تقسیم کا حوالہ دیتے ہوئے)… وہ پہلے ایران، عراق اور افغانستان پر قبضہ کر چکے تھے۔ انہوں نے سیاست کے ذریعے بنگلہ دیش اور پاکستان پر قبضہ کیا… میں ناتھورام گوڈسے کو سلام کرتا ہوں کہ اس نے گاندھی کو مارا۔ رائے پور پولیس نے گزشتہ دنوں مہاراج کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

Related Articles