مودی نے گجرات میں 3050 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
نوساری، جون۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گجرات کے نوساری میں ‘گجرات گورو ابھیان کے دوران 3,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر مسٹر مودی نے کہا کہ آج گجرات گورو ابھیان ہے۔ مجھے اس بات پر خصوصی فخر ہے کہ میں نے اتنے سال وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کیا، لیکن قبائلی علاقے میں اتنا بڑا پروگرام کبھی نہیں ہوا۔ آج مجھے اس بات پر فخر ہے کہ گجرات چھوڑنے کے بعد جن لوگوں نے گجرات کو سنبھالنے کی ذمہ داری لی ہے اور آج جس ولولے اور جوش کے ساتھ بھوپیندر بھائی اور سی آر پاٹل کی جوڑی نیا اعتماد پیدا کر رہی ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ آج میرے سامنے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کااتنا بڑا ہجوم ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں اپنے دور میں جو نہیں کر سکا، آج میرے دوست کر رہے ہیں اور آپ کی محبت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسی لیے میں سب سے زیادہ فخر محسوس کر رہا ہوں۔وزیر اعظم نے کہاکہ نوساری کی اس مقدس سرزمین سے میں انائی ماتا کے مندر کے سامنے سر جھکاتا ہوں۔ قبائلی طاقت اور عزم کی سرزمین پر گجرات گورو ابھیان کا حصہ بننا میرے لیے بھی فخر کی بات ہے۔