ٹینشن صرف بیوی اور گرل فرینڈ دیتی ہے: گنگولی

ممبئی،دسمبر۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے بیوی اور گرل فرینڈ کو ٹینشن کی وجہ قرار دے دیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے چیئرمین اور سابق کرکٹر سارو گنگولی ایک تقریب میں موجود تھے جہاں ان سے صحافیوں نے کچھ سوالات کیے۔اس موقع پر سارو گنگولی خاصے خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے اور انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے دلچسپ انداز میں جواب دیے۔جہاں گنگولی نے ویرات کوہلی کی کپتانی اور بھارتی ٹیم کی موجودہ صورتحال پر بات کی وہیں ایک صحافی کے سوال کا دلچسپ انداز میں بھی جواب دیا۔صحافی نے سوال کیا کہ بطور بی سی سی آئی چیئرمین آپ ٹینشنز اور ناقدین کے رویئے سے کیسے نمٹتے ہیں؟اس پر گنگولی نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں کوئی تناؤ یا ٹینشن نہیں ہے، ٹینشن صرف بیوی اور گرل فرینڈ دیتی ہے۔بی سی سی آئی چیئرمین کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو کسی نے گنگولی پر ہلکے پھلکے انداز میں تنقید بھی کی۔

Related Articles