جسپریت بمراہ کو سپورٹ نہ کرنے سے ممبئی انڈینز کو نقصان : عرفان پٹھان

ممبئی، اپریل۔ہندوستان کے سابق کرکٹر عرفان پٹھان کا ماننا ہے کہ ممبئی انڈینز اب بھی آئی پی ایل 2022 میں واپسی کرنے کے قابل ہے لیکن جسپریت بمراہ کے علاوہ کسی معیاری تیز گیند کی عدم موجودگی پانچ بار کے چیمپئنز کو بری طرح نقصان پہنچا رہی ہے۔ عرفان نے سٹار اسپورٹس پر کرکٹ لائیو پر کہا، ‘‘ممبئی انڈین جانتے ہیں کہ اس طرح کے حالات سے کیسے واپس آنا ہے، وہ ماضی میں 2014 اور 2015 میں ایسا کر چکے ہیں۔ لیکن وہ ٹیم تھوڑی مختلف تھی۔ اس سال ایم آئی کے پاس کوئی ایسا باؤلر نہیں ہے جو جسپریت بمراہ کو اچھی طرح سپورٹ کر سکے۔ یہ کپتان کے لیے بڑا درد سر ہے۔ تلک ورما نے تین میچوں میں 60.50 کی اوسط اور 161.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 121 رنز بنائے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے نوجوان بلے باز اورنج کیپ کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں اور ہندوستان کے سابق تیز گیند باز پٹھان حیدرآباد کے نوجوان رنجی کھلاڑی سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا، ایم آئی کی بیٹنگ اب بھی اچھی لگ رہی ہے کیونکہ ان کے پاس نوجوان تلک ورما اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں، سوریہ کمار یادو اپنے پہلے میچ میں اچھا کر رہے ہیں اور ایشان کشن ٹاپ پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ آپ امید کرتے ہیں کہ روہت شرما اور کیرون پولارڈ بھی ٹورنامنٹ کے آگے بڑھتے ہی رنز بنائیں گے۔ لیکن ان کا باؤلنگ شعبہ کمزور دکھائی دے رہا ہے۔

Related Articles