پریاگ راج:گلا ریت کر ایک شخص کا قتل
پریاگ راج:اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے کیڈ گنج علاقے میں ایک شخص کا گلا ریت کر قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ کیڈ گنج تھانہ علاقے واقع سیوا سمیتی ودیا مندر کالج کے میدان میں پیر کی دیر رات ایک شخص کی خون میں لت پت لاش ملی ہے۔ منگل کی صبح لوگوں نے لاش دیکھی تو پولیس کا مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کے نزدیک ہی پولیس نے شراب کی بوتل، گلاس وغیرہ برآمد کیا ہے۔ قتل کی وجہ ابھی صاف نہیں ہوسکی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے متوفی کے کپڑوں کی تلاشی لی تو کچھ کاغذ ملے، انہیں کاغذات کی بنیاد پر اس کی شناخت کیڈ گنج علاقے کے تمباکو والی گالی باشندہ روی(32)بجلی مستری کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس رپورٹ درج کر کے جانچ شروع کردی گئی ہے۔