ہندوستان-جنوبی افریقہ سیریز میں ہوگا سخت بائیو ببل

جوہانسبرگ،  دسمبر .ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی آئندہ سیریز میں اگر کوئی شخص کورونا پازیٹیو پایا جاتا ہے، تو علامات کے شدید نہ ہونے تک اسے بائیو ببل سے باہر نہ جاتے ہوئے اپنے کمرے میں ہی کورنٹین رہنا ہوگا ۔ ساتھ ہی اس کے رابطے میں آئے لوگوں کو آئیسو لیٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی ۔ یہ مہمان ٹیم کے جوہانسبرگ آمد سے قبل کرکٹ ساؤتھ افریقہ ( سی ایس اے ) کی جانب سے بنائے گئے سخت بائیو ببل کے سخت قواعد کا حصہ ہے۔ سی ایس اے کےچیف میڈیکل آفیسر شعیب منجرا کے مطابق دونوں بورڈز نے اس پر رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ بائیو ببل میں کسی بھی پازیٹو کیس سے نمٹنا آسان ہوگا ۔ مسٹر منجرا نے کرک انفو کو بتایا’’ اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہ بائیو ببل میں رہنے والے تمام ممبران کو پورے ٹیکے لگائے گئے ہیں، اگر کوئی پازیٹو شخص مستحکم حالت میں ہے، تو وہ اپنے کمرے میں ہی کورنٹائن ہو سکتا ہے۔ فوری طور پر رابطے میں آنے والوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گااور وہ کھیلنا جاری رکھیں گے‘‘۔ مسٹرمنجرا نے یہ بھی بتایا کہ اومیکرون ویریئنٹ کے سبب انہیں بائیو ببل بنانے کے منصوبہ میں تبدیل کرنی پڑی ۔ اکتوبر میں کورونا کی تیسری لہر کا اثر کم ہونے کے بعد اس سیریز کے بائیو ببل میں کھلاڑیوں کو کچھ چھوٹ دینا چاہتے تھے، جواب نہیں ہو پائے گا۔ جنوبی افریقہ کے صوبے گوٹینگ میں نومبر مہینے میں یہ اومیکرون ویرینٹ سامنے آیا تھا ۔ مقامی طبی حکام نے عالمی ادارہ صحت اور دیگر ممالک کو اس سے آگاہ کیا۔ عالمی ادارہ صحت نے سب کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بہت خطرناک ہوسکتا ہے اور اس کا انفیکشن بڑھ سکتا ہے۔

Related Articles