اظہر علی کی تین سال بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی

کراچی ،جون۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی رائل لندن ون ڈے کپ میں کائونٹی ٹیم ووسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔ تین سال بعد ان کی ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے۔ 2019 میں انہوں نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اظہر علی نے کہا کہ وہ ایک بار پھر لسٹ اے کرکٹ کھیلنے پر خوش ہیں، کوشش ہوگی کہ اپنی کارکردگی سے کائونٹی ٹیم کو کامیابیاں دلوئیں۔ 37 سالہ اظہر علی نے2019 میں اس وقت آخری بار وائٹ بال کرکٹ کھیلی تھی جب وہ انگلش ون ڈے کپ میں سمر سیٹ کی جانب سے میدان میں اترے تھے۔ 2018 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجانیوالے اظہر علی اب صرف فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے صرف کائونٹی چیمپئن شپ کے فرسٹ کلاس میچز کیلئے ووسٹر شائر کے ساتھ معاہدہ سائن کیا تھا۔ اظہر علی نے اپنے کیریئرمیں مجموعی طور پر 170 لسٹ اے میچز کھیلے جس میں انہوں نے 47.2 کی اوسط سے 6278 رنز بنائے۔

 

 

Related Articles