کلکتہ کارپوریشن انتخابات:ایک کروڑ نقد کے ساتھ ایک نوجوان گرفتار

کلکتہ،دسمبر ۔کلکتہ کارپوریشن انتخابات سے قبل کلکتہ کے پارک اسٹریٹ علاقے سے ایک کروڑ روپے نقد کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔پولس کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت پریتم پال (28) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ مہیش تلہ کا رہنے والا ہے۔ پولس کے مطابق گرفتار نوجوان نے ان روپوں سے متعلق کوئی خاص وضاحت نہیں دی کہ یہ رقم اس نے کہا ں سے لائی ہے اور کہاں لے جارہے ہے19 دسمبر کو کلکتہ کارپوریشان کے انتخابات ہورہے ہیں۔ایس ٹی ایف نے اس شخص کو پارک اسٹریٹ پر واقع گاڈ چرچ اسمبلی اسکول کے سامنے سے ایک کروڑ روپے نقد کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پریتم پال کو پارک اسٹریٹ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ شخص کس مقصد کے لیے اتنی رقم لے کر آیا تھا۔ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ رقم انتخابات میں استعمال ہونے کیلئے تو نہیں لائی گئی تھی۔کلکتہ پولس نے کارپوریشن انتخابات کے پیش نظر جانچ میں تیزی لے آئی ہے۔پولس نے کہا ہے کہ کارپوریشن انتخابات میں بے حساب رقم خرچ کرنے والے امیدواروں پر ان کی نظر ہے۔پولیس ایک خفیہ اطلاع ملنے پر دن کے اوائل میں پارک اسٹریٹ پر علاقے میں گشت کر رہی ہے۔گرفتار نوجوان کے پاس سے برآمد ہونے والی رقم میں زیادہ تر 2000روپے والی ہے۔

Related Articles