امت سمرتھ نے دہلی سے ناگپور تک 39.01 گھنٹے میں 1035 کلومیٹر کی سائیکل سواری کی

ممبئی، دسمبر۔ امت سمرتھ، اسکاٹ ایمبیسیڈر نے انڈیا گیٹ، نئی دہلی سے زیرو مائل، ناگپور تک سائیکل کی سواری کی۔ انہوں نے بغیر نیند کے 39.01 گھنٹے میں 1,035 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ انہوں نے انڈیا گیٹ سے شروع کیا اور متھرا، آگرہ، گوالیار، جھانسی، للت پور، ساگر، نرسنگھ پور، لکھنادو، سیونی سے ہوتے ہوئے اپنے آبائی شہر کے زیرو مائل تک اپنا سفر ختم کیا۔ امت کو سڑک کی خراب حالت اور غیر متوقع ٹریفک کی وجہ سے بہت سی مشکلات، چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ساتھ ہی گوالیار کے بعد، انہیں ست پوڑہ پہاڑی سلسلے پر بڑے پیمانے پر چڑھائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے اسکاٹ پلازما آرسی کا استعمال کرکے 10 گھنٹے کے اندر اپناپہلا 300 کلومیڑ کامرحلہ مکمل کیا اوراپنے لئے ایک شاندار آغازکیا۔ بعد میں، انہوں نے پہاڑیوں پرتیزی سے چڑھائی کرنے کے لئے اوربقیہ 700 کلومیٹر کافاصلہ طے کرنے کے لئے اسکاٹ ایڈکٹ آر سی کااستعمال کیا۔ اسکاٹ ایمبیسیڈر، امت سمرتھ نے کہا، یہ بہت اچھا سفر تھا۔ تاہم، ناگپور میں زیرو مائل کے اینڈ پوائنٹ تک پہنچنے تک نان اسٹاپ 1035 کلومیٹر کے لئے لگاتار فوکس رکھنا آسان نہیں تھا۔ 39 گھنٹے تک نان اسٹاپ چلتے رہنے مسلسل کام پر برقراررہنے کے لئے کرو کاشکریہ۔ اس کے علاوہ وہ سفر کے تمام انتظامات کرنے پر بھی پوری تندہی سے کام کر رہے تھے۔ اسکاٹ اسپورٹس انڈیا کے کنٹری مینیجر، جمین شاہ نے کہا، اسکاٹ میں ہم امت کے ذریعہ سرحدوں کو آگے بڑھانے اور ریکارڈ توڑنے کے لئے پرجوش ہیں جیسے وہ ہمیشہ کرتاہے۔ ہمیں اسے وہ سامان اور بائیک فراہم کرنے پر فخر ہے جو اسے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ہماری بائیکس دنیا بھر کے مشکل ترین ایتھلیٹس کے لیے بنائی گئی ہیں اور امت یقینی طور پرکچھ خاص لوگوں میں سے ایک ہیں۔ میں انہیں اسکاٹ کی مصنوعات پر سب سے بہترین اور لاکھوں میل کی خواہش کرتاہوں۔ امت سمرتھ اور ان کی ٹیم کو ریکارڈ کے لئے اس کی تصدیق کرنے کے لئے ورلڈ الٹراسائکلنگ ایسوسی ایشن ریکارڈ کے ساتھ ضروری تفصیلات شیئر کرنی ہوں گی۔ ایک باراس کی تصدیق ہوجانے کے بعد سمرتھ کو باضابطہ طور پر ورلڈ الٹرا سائیکلنگ ریکارڈ ہولڈر قرار دیا جائے گا۔

 

Related Articles