اندھی بہری حکومت آشا کارکنوں کی بات نہیں سنتی: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آشا کارکنوں کی حالت زار کے حوالہ سے مودی سرکار پر حملہ کیا اور کہا کہ وہ اندھی اور بہری ہے اسلئے آشا بہنوں کی بات نہیں سنتی ۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’آشا کارکنان ملک بھر میں گھر گھرتک ہیلتھ سیکورٹی پہنچاتی ہیں ۔ وہ صحیح معنی ہلیتھ واریئر ہیں لیکن آج وہ اپنے حق کے لئے ہڑتال پر جانے پر مجبور ہیں۔ سرکار گونگی تو تھی ہی اب شاید اندھی اور بہری بھی ہوگئی ہے‘‘۔ انہوں نے آشا کارکنوں کو کورونا جنگجو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے چھ لاکھ آشا کارکن ہڑتال پر جانے پر مجبور ہیں۔