یومیہ 20 ہزار کروڑ روپیے کا ڈیجیٹل لین دین

نئی دہلی , اپریل۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ چھوٹے چھوٹے آن لائن لین دین سے ملک میں بڑی ڈیجیٹل معیشت تیار ہوئی اور اس وقت ملک میں قریب 20 ہزار کروڑ روپیے کے ڈیجیٹل لین دین ہر روز ہو رہے ہیں۔مسٹر مودی نےآج اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ ’’پچھلے چند برسوں میں بھیم یو پی آئی سے ادائیگی تیزی سے ہماری معیشت اور عادت کا حصہ بن گئی ہے۔ اب تو چھوٹے شہروں اور زیادہ تر گاؤوں میں بھی لوگ یو پی آئی کے ذریعے ہی لین دین کر رہے ہیں۔ ملک میں ڈیجیٹل اکانومی سے ایک کلچر بھی وجود میں آ رہا ہے۔ گلیوں کی چھوٹی چھوٹی دکانوں میں ڈیجیٹل لین دین ہونے کی وجہ سے ان کے لیے زیادہ سے زیادہ صارفین کی خدمت کرنا آسان ہو گیا ہے۔ انہیں اب کھلے پیسے کا مسئلہ بھی نہیں ہوتا۔ آپ بھی روزمرہ کی زندگی میں یو پی آئی کی سہولت کو محسوس کر تے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کہیں بھی جائیے، اب نقدی لے جانے، بینک جانے، اے ٹی ایم ڈھونڈنے کی پریشانی ختم ہوگئی ہے۔ تمام ادائیگیاں موبائل سے ہو جاتی ہیں، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے ان چھوٹے آن لائن لین دین سے ملک میں کتنی بڑی ڈیجیٹل اکانومی بن گئی ہے۔ اس وقت ہمارے ملک میں روزانہ تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے کا لین دین ہو رہا ہے۔ پچھلے مارچ کے مہینے میں، یو پی آئی کے لین دین تقریباً 10 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔ جس کی وجہ سے ملک میں سہولت بھی بڑھ رہی ہے اور ایمانداری کا ماحول بھی بن رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کوئی اپنے گھر سے یہ عہد کر کےنکلے کہ وہ دن بھر پورے شہر میں گھومے گا اور ایک پیسے کا بھی لین دین نہیں کرے گا، کیا یہ دلچسپ عہد نہیں ہے۔ دہلی کی دو بیٹیوں، ساگریکا اور پریکشا نے اسی طرح کی کیش لیس ڈے آؤٹ کا تجربہ کیا۔ ساگاریکا اور پریکشا دہلی میں جہاں بھی گئیں، انہیں ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت ملی۔ یہاں تک کہ زیادہ تر اسٹریٹ فوڈ اور اسٹریٹ وینڈرز کے یہاں بھی ان کو آن لائن لین دین کی سہولت ملی۔انہوں نے کہا کہ ایسی جگہوں پر بھی جہاں چند سال پہلے تک انٹرنیٹ کی اچھی سہولت بھی نہیں تھی، اب یو پی آئی کے ذریعے ادائیگی کی سہولت دستیاب ہے۔

Related Articles