قبائیلی آبادی کے مریضوں کے لئے ہیلی کاپٹر سہولیت دستیاب رکھی جائے گی: منوج سنہا

جموں، نومبر۔ جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ طبی ایمرجنسی کی صورت میں قبائلی آبادی کے مریضوں کے لئے سٹیٹ ہیلی کاپٹروں کو سہولیت دستیاب رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سہولیت کی فراہمی سے ضرورت مند مریضوں کو مرض کی بر وقت تشخیص اور علاج میں کافی مدد ملے گی۔موصوف لیفٹٰننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جموں یونیورسٹی کے زورا ور آڈیٹوریم میں منعقدہ ’جنجاتیہ گورو دیوس‘ کی اختتامی تقریب پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ہم جموں و کشمیر کی قبائلی آبادی کی ہمہ گیر ترقی کے لئے پر عزم ہیں۔ انتظامیہ نے قابئلی لوگوں کے روز گار کے استحکام اور ان کو با اختیار بنانے کے لئے کئی اقدام کئے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ’نئی ٹرانزٹ رہائش گاہیں، قبائلی صحت اسکیم اور سمارٹ اسکول یقینی طور پر قبائیلی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے‘مسٹر سنہا نے کہا کہ طبی ایمرجنسی کی صورت میں قبائلی آبادی کے لئے سٹیٹ ہیلی کاپٹروں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ ضرورت مند مریضوں کے مرض کی بر وقت تشخیص ہوسکے اور ان کا علاج ہونے میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہا کہ قبائیلی ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ثقافت صرف ایک فرد کی زندگی کو ہی تقویت نہیں بخشتی ہے بلکہ معاشرے کو بھی مضبوط کرتی ہے۔

Related Articles