ٹم ساؤتھی نےکرکٹ کے مصروف شیڈول پر تشویش کا اظہار کیا

رانچی، نومبر۔ کین ولیمسن کی جگہ نیوزی لینڈ کی کپتانی کر رہے ٹم ساؤتھی نے کرکٹ کے مصروف شیڈیول پر تشویش ظاہر کی ہے۔ سعودی نے جمعہ کے روز کہا، ہندوستان سے دوسرا ٹی ٹوئنٹی اور سیریز ہارنے کے بعد کہا، ’’ یہ مشکل ہے۔ آپ گیلی گیند سے تربیت لے سکتے ہیں۔ ہم نے اس سیریز، جو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ فائنل کے ٹھیک بعد تھی، کے لئے بہت ٹریننگ نہیں کی ہے۔ ہمارے لئے اس سیریز میں صرف میچ، سفر کا دن، پھر میچ، سفر کا دن اور پھر سے میچ ہے۔ خیال رہے کہ دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن روی چندرن اشون اور ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کررہے ہرشل پٹیل کی متاثرکن گیندبازی نے ہندوستان کی واپسی کرائی۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ کے گیندباز زیادہ اوس سے پریشان نظرآئے۔ ٹرینٹ بولٹ ، مشل سینٹنر اور ایڈم ملنے جیسے گیندباز وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ ساوتھی نے حالانکہ اوس کو جیت اور شکست کی وجہ قرار نہیں دیا۔ انہوں نے کہا، ’’ یہ میچ کی دونوں اننگز میں موجود تھی۔ وارم اپ میں بھ اوس تھی۔ یہ دونوں ٹیموں کے لئے ایک وجہ رہی ہے حالانکہ بعد میں یہ تھوڑی اور بڑھ گئی اور ہم جانتے تھے کہ یہ ہونے والا ہے۔ بہت زیادہ تربیت نہ ہونے کی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ایک راستہ تلاش کرنا ہوگا‘‘۔ دونوں ٹیمیں اب اتوار کے روز کولکتہ کے ایڈن گارڈن پر تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔

Related Articles