بوسنیامیں مسلمانوں کا قتل عام، ہالینڈ نے معافی مانگ لی

برن،جولائی۔بوسنیا کے شہر سربرنیکا میں مسلمانوں کے قتل عام پر ہالینڈ نے 27برس بعد معافی مانگ لی،تفصیلات کے مطابق 8ہزار مسلمان مردوں اور لڑکوں کی ہلاکت والے بہیمانہ واقعے کی 27ویں برسی پر ہالینڈ نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے اس بات کے لیے معافی طلب کی ہے کہ ڈچ امن دستے اس قتل عام کو روکنے میں ناکام رہے تھے۔ہالینڈنے گزشتہ روز سربرنیکا کی نسل کشی میں ڈچ امن دستوں کے کردار کے لیے اپنی گہری معذرت کی پیشکش کی۔ 27برس قبل بوسنیائی سرب فورسز نے ایک بہیمانہ حملے میں تقریباً 8000 بوسنیائی مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کر دیاتھا۔1995کے قتل عام کے بعد پہلی بار ڈچ وزیر دفاع کاجسا اولونگرین نے ہلاکتوں کو روکنے میں ڈچ امن دستوں کی ناکامی پر زندہ بچ جانے والوں سے معافی طلب کی ہے۔

 

 

Related Articles