بی جے پی حکومت کسانوں کی سچی خیر خواہ:وی کے سنگھ
بستی،نومبر۔ریٹائرڈ بری فوج سربراہ و مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ نے دعوی کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کسانوں کی سچی خیر خواہ ہے اور ان کے دکھ درد کو سمجھتی ہے۔جنرل سنگھ نے ہفتہ کو میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کی سچی خیر خواہ ہے جس نے کسانوں کے مفاد میں ہمیشہ کام کیا ہے۔ اگر کسی حکومت نے کسانوں کو خوشحالی دیکھنے کا کام کیا ہے تو وہ بی جے پی حکومت نے کیا ہے۔ کسان سمان ندھی، یوریا کو نیم کوڈنگ، مٹی جانچ کے ذریعہ کھیتی کی پیدوار بڑھانے کی تراکین کی کوشش صرف بی جے پی نے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی قوانی کسانوں کے فائدے کے لئے تھے خاص کر چھوٹے کسانوں کے لئے تھے۔ شاید سیاست اس کے اوپر زیادہ ہوئی ہے۔ آج تک کسی حکومت نے ایسے قانون واپس نہیں لئے ہیں یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ہے جنہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے اگر آپ اس قانون کو فائدے مند نہیں سمجھ رہے ہیں تو اسے واپس لے رہے ہیں۔اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کے سی اے اے کی واپسی پر دئیے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ اویسی صاحب کھیتی نہیں کرتے ہیں جو کھیتی نہیں کرتا وہ کھیتی سمجھ بھی نہیں سکتا پہلے وہ کھیتی کا کام کریں پھر وہ کسانوں کے دکھ درد کو سمجھیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ترقی کی بنیاد پر اترپردیش میں مکمل اکثریت کی حکومت بنانے جارہی ہے۔ عوام پوری طرح سے بی جے پی حکومت کی ترقیاتی کام کو سمجھ رہے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کے دکھ درد کو بی جے پی حکومت ہی سمجھ سکتی ہے جتنا کام بی جےپی حکومت میں ہوا ہے اتنا کام آج تک کسی بھی حکومت میں نہیں ہوا ہے۔