مشرقی اترپردیش کے لئے زندگی کی نئی لکیر بنے گا پوروانچل ایکسپریس وے:یوگی

سلطانپور:نومبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ پوروانچل ایکسپریس وے صرف آمدورفت کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ مشرقی اترپردیش کے لئے زندگی کی نئی لکیر کھینچے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ منگل کو سلطانپور میں پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کئے جانے کے بعد منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ یہ قومی شاہراہ آنے والے وقت میں ترقی کی ایک نئی لکیر کی شکل میں قائم ہونے والا ہوگا۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے مختصر خطاب میں کہا ایک طرف آج پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح ہورہا ہے وہیں دوسری طرف بندیل کھنڈر ایکسپریس وے کا کام بھی تیزی سے چل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مغربی اترپردش کو مشرقی اترپدیش سے جوڑنے کے لئے گنگا ایکسپریس وے کا کام بھی تیزی سے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میعارات والے یہ سبھی ایکسپریس وے بنانے کا مقصد پورے اترپردیش کو ملک کے سبھی اہم علاقوں سے جوڑ کر ریاست میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔انہوں نے ریاست کی چوطرفہ ترقی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ چار سال پہلے تک محض چار ائیر پورٹ والے اترپردیش میں اب نوائیر پورٹ کام کررہے ہیں جبکہ 11اائیر پورٹ کی تعمیر کا کام چل رہا ہے، یوگی نے کہا کہ یہ نئے ہندوستان کے نئے اترپردیش کی تصویر ہے۔

Related Articles