چندر پال کو ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیم کا بلے بازی صلاح کار بنایا گیا

اینٹیگا، نومبر۔ ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز شیو نارائن چندر پال کو جنوری-فروری 2022 میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیم کا بلے بازی صلاح کار مقرر کیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے جلد ہی اینٹیگا میں ایک بڑا کیمپ لگنے جا رہا ہے۔ چندر پال ویسٹ انڈیز کے لئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیے 164 میچوں میں 51 کی اوسط سے 11,867 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 268 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بھی کھیل چکے ہیں۔ ان کے ساتھ ہیڈ کوچ فلائیڈ ریفر، اسسٹنٹ کوچ روہن نرس اور گیندبازی کوچ کرٹلی ایمبروز شامل ہوں گے۔ کیمپ 15 سے 28 نومبر تک اینٹیگا کے کولز کرکٹ گراؤنڈ میں لگایا جائے گا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ڈائریکٹر کرکٹ جمی ایڈمز نے کہا، چندرپال کو کرکٹ کا بڑا علم ہے اوران کا کوچنگ اسٹاف میں شامل ہونا واقعی اچھا ہوگا۔ ہمارے پاس پہلے ہی سر کرٹلی ایمبروز ہیں، جو اگست میں کیمپ میں شامل ہوئے تھے۔ سیلکٹرز نے اگست میں ہونے والے ٹرائل میچوں کے بعد کیمپ کے لیے 28 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ اس ٹیم میں دو نئے کھلاڑی ہیں جن میں دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اور جیڈن لائکاک اور دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے کلائی کے اسپنر کیون وکہم شامل ہیں۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں پریکٹس میچز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بھی جانچا جائے گا ۔ اس کیمپ سے کھلاڑیوں کو گھر پر ہونے والی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔

Related Articles