پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے باوجود آئرلینڈ نے 2-3 سے سیریز جیتی
ڈبلن ستمبر, کپتان کریگ اروین (67) کی ناٹ آوٹ سنچری اور گیندبازوں لیوک جونگوے (3/29) اور ڈونلڈ ٹریپانو (3/31) کی شاندار گیندبازی کی بدولت زمبابوے نے یہاں ہفتہ کے روز پانچویں اور آخری ٹی 20 مقابلے میں میزبان آئرلینڈ کو پانچ رن سے شکست دے دی۔ شکست کے باوجود حالانکہ آئرلینڈ نے تین۔دو سے سیریز جیت لی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز کا قابل دفاع اسکور بنایا جس میں کپتان ایرون نے اہم تعاون کیا ۔ انہوں نے 57 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 67 رنز بنائے۔ ڈیون مائرس نے بھی 23 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم فتح کے قریب پہنچ گئی لیکن آخر میں اسےپانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئرلینڈ نے 20 اوورز میں اپنی تمام 10 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے۔ ایرون کو ان کی ناٹ آوٹ نصف سنچری کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا ، جبکہ آئرلینڈ کے تجربہ کار بلے باز پال ا سٹرلنگ کو پوری سیریز میں 234 رنز بنانے پر پلیئر آف دی سیریز منتخب کیا گیا ۔ زمبابوے کے لیے گیندبازی میں تیزگیندبازوں لیوک جونگوے اور ڈونلڈ ٹریپانو نے بالترتیب چار اوورز میں 29 رنز اور چار اوورز میں 31 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ رچرڈ نگرووا اور ویلنگٹن مساکادزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آئرلینڈ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز نیل راک نے 22 اور پال اسٹرلنگ نے 19 رنز بنائے جبکہ مارک ایڈایر نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیمیں اب ون ڈے سیریز کھیلیں گی ، جن میں سے پہلا میچ بدھ کی شام 3 بجے بیلفاسٹ میں شروع ہوگا۔