مانڈویا جمعہ کو لکھنؤ میں ’ہنرہاٹ‘ کاافتتاح کریں گے

لکھنئو،نومبر۔صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل و کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا ملک بھر کے دستکاروں اور کاریگروں کے روایتی آبائی فن کو پرموٹ، پریزرو‘ کرنے کے مستند پلیٹ فارم ہنر ہاٹ کا افتتاح جمعہ کو لکھنئو میں کریں گے۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے جمعرات کو یہاں اودھ وہار یوجنا گراؤنڈ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 12 سے 21 نومبر تک منعقد ہونے والے اس 32ویں ہنر ہاٹ کے افتتاح کے موقع پر اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما، کابینہ وزیر سریش کمار کھنہ، آشوتوش ٹنڈن، سدھارتھ ناتھ سنگھ، برجیش پاٹھک، نند گوپال گپتا نندی ، ریاستی وزیر سواتی سنگھ، بلدیو سنگھ اوکھ اور دیگر معززین موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ لکھنئو ہنر ہاٹ میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، دہلی، ناگالینڈ، منی پور، بہار، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، گوا، پنجاب، لداخ، کرناٹک، گجرات، ہریانہ، جموں و کشمیر، مغربی بنگال، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کیرالہ سمیت 30 سے ​​زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 600 سے زیادہ دستکار اورکاریگرشامل ہوئے ہیں۔ لکھنؤ ہنر ہاٹ میں ہنرکے استاد کاریگر اپنے ساتھ لکڑی، پیتل، بانس، شیشہ، کپڑا، کاغذ، مٹی وغیرہ کی شاندار مصنوعات لائے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں کے روایتی پکوان بھی دستیاب ہیں۔مسٹرنقوی نے کہا کہ لکھنئو میں منعقد ’ہنرہاٹ‘ میں وشوکرما واٹیکا کے علاوہ سرکس کی بھی نمائش کی جائے گی۔ جہاں لوگ ہندوستانی سرکس کے فنکاروں کی شاندار روایتی مہارتوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ اس میں ملک کے معروف فنکار انو کپور، پنکج ادھاس، کمار سانو، الکا یاگنک، الطاف راجہ، سریش واڈیکر، سدیش بھوسلے، سدانند بسواس (کتھک آرٹسٹ)، پریم بھاٹیہ؛ وویک مشرا، دلباگ سنگھ، رانی اندرانی، شیبانی کشیپ، سوگندھا مشرا، بھوپندر سنگھ بھوپی، موہت کھنہ اور دیگر ہر شام مختلف ثقافتی، گیت-موسیقی کے پروگرام پیش کریں گے۔

 

Related Articles